وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو کرپشن ویژن کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن کی ریجن بھر میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
اینٹی کرپشن بھکر کی کارروائی، محکمہ تعلیم کا لیب اٹینڈنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو کرپشن ویژن کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن کی ریجن بھر میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نےارشد محمود،سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن بھکر کی سربراہی اورحافظ شاہد جاوید مجسٹریٹ دفعہ30کی نگرانی میں بھکر میں کاروائی کرتے ہوئے خالد بہار، لیبارٹری اٹینڈنٹ کو15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم خالد بہار لیبارٹری اٹینڈنٹ نے مدعی مقدمہ محمد سلیمان ولدمحمد یوسف کو دریا خان کے بوائز کالج میں ڈیلی ویجز پر بھرتی کروانے کے لیے15 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کاروائی کے دوران اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزم سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے








