کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن نے مالی سال2017کےلئے 26فیصد اضافے سے 16,290ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ۔ اینگرو کارپوریشن نے فرٹیلائزرز اور پیٹروکیمیکلز کے کاروباروں کے سب بڑے حصے کے ساتھ سال 2017 کے اختتام پر 128,593ملین روپے کی آمدن رپورٹ کی ہے جو پچھلے سال 2016کی آمدن 113,412ملین ( جس میں گزشتہ سال کا اینگرو فوڈز کا ٹرن اوور …
اینگرو کارپوریشن کو 16,290ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع
کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن نے مالی سال2017کےلئے 26فیصد اضافے سے 16,290ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ۔ اینگرو کارپوریشن نے فرٹیلائزرز اور پیٹروکیمیکلز کے کاروباروں کے سب بڑے حصے کے ساتھ سال 2017 کے اختتام پر 128,593ملین روپے کی آمدن رپورٹ کی ہے جو پچھلے سال 2016کی آمدن 113,412ملین ( جس میں گزشتہ سال کا اینگرو فوڈز کا ٹرن اوور شامل نہیں) کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے،باوجود کہ کارپوریشن نے2016 میں اپنے فرٹیلائزر اور فوڈ کاروباروں سے جزوی سرمایہ کاری نکال لی تھی اور سُپر ٹیکس اور بین الکارپوریٹ ڈیوڈنڈپرلاگو ٹیکس کی وجہ سے ٹیکسیشن کے ناموافق اثرات کے باوجود سال 2017میں منافع فی حصص 2016 کے نتائج16.69 روپے فی حصص کے مقابلے میں آپریشنز کو جاری رکھتے ہوئے17.96 روپے فی حصص کا منافع حاصل کیا۔









