’این آئی اے‘تہاڑ جیل میں نظر بند حریت رہنماﺅں کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا،میر واعظ فورم کا نظر بند وں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر ۔ 26جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے نئی دلی کی بدنا م زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارہ ’این آئی اے‘ مشتاق الاسلام اور دیگر نظر بندوں کے خلاف اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکا ہے …

سرینگر ۔ 26جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے نئی دلی کی بدنا م زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارہ ’این آئی اے‘ مشتاق الاسلام اور دیگر نظر بندوں کے خلاف اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شاہد اسلام ، شبیر احمد شاہ، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد یوسف اور ظہور احمد وٹالی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی نظر بند ی کا ایک برس مکمل ہوچکا ہے لیکن اس دوران انکے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہواجو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی نظر بندی محض ایک انتقامی کارروائی ہے۔

مزید خبریں