این اے 120 میں انشا اللہ شیر ہی جیتے گا، الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کو ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے، ڈاکٹر آصف کرمانی اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم ہمیشہ ملکی وسائل کا …
این اے 120 میں انشا اللہ شیر ہی جیتے گا، ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
این اے 120 میں انشا اللہ شیر ہی جیتے گا، الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کو ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے، ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم ہمیشہ ملکی وسائل کا رخ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی طرف موڑے رکھا۔ این اے 120 کے عوام کلثوم نواز شریف کو بھاری اکثریت سے جتوا کر نواز شریف سے اپنی لازوال محبت اور عقیدت کا اظہار کریں گے۔الیکشن کمیشن عمران خان کے این اے 120 میں جلسہ کرنے کا نوٹس لے، بصورت دیگر ہمیں بھی اجازت دے۔ جمعہ کو جاری پریس ریلز میں ڈاکٹر اصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف پاکستانیوں کے محسن اور ہیرو ہیںاور پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان اور پاکستانیوں کی 33 سال خدمت کی ہے۔شیر جیت کا نشان ہے۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں انشا اللہ شیر ہی جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کو ضابطہ اخلاق میں رھتے ھوئے این اے 120 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ڈاکٹر اصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کس آئین اور قانون کے تحت این اے 120 میں جلسہ کر رہے ہیں۔








