اسلام آباد ۔ 09جولائی (اے پی پی)ڈپٹی میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اعظم خان نے کہا ہے کہ این اے 48کے دیہی علاقوں کے دیرینہ مطالبہ پر سوئی گیس کی فراہمی کے میگا پروجیکٹ کیلئے 25کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی فراہمی وزیر اعظم محمد نواز شریف کاایک احسن اور انقلابی ا قدام ہے جس سے حلقہ کے عوام بالخصوص میٹر و پولیٹن کارپوریشن وزیر اعظم کے شکر گزار …
این اے 48کے دیہی علاقوںمیں سوئی گیس کی فراہمی فراہمی وزیر اعظم کاایک احسن اور انقلابی اقدام ہے،ڈپٹی میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09جولائی (اے پی پی)ڈپٹی میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اعظم خان نے کہا ہے کہ این اے 48کے دیہی علاقوں کے دیرینہ مطالبہ پر سوئی گیس کی فراہمی کے میگا پروجیکٹ کیلئے 25کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی فراہمی وزیر اعظم محمد نواز شریف کاایک احسن اور انقلابی ا قدام ہے جس سے حلقہ کے عوام بالخصوص میٹر و پولیٹن کارپوریشن وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اتوار کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے این اے 48کے دیہی علاقوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 25کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کردیا ہے اور سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر بہت جلد کام شروع ہوگا جس سے شہریوں کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی 60سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی طرف توجہ دی ہے اور انہیں شہری علاقوں کے ہم پلہ لانے کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سمیت وفاقی بجٹ میں بڑے منصوبے منظور کئے گئے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہو جائیگا۔








