اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی)نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ماڈرنائزیشن اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کیلئے جاری منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ترجمان این جی سی کے مطابق ای آر پی اور آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن سے متعلق 44ویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک نے بتایا کہ …
این جی سی کا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ماڈرنائزیشن اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کیلئے جاری منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی)نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ماڈرنائزیشن اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کیلئے جاری منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ترجمان این جی سی کے مطابق ای آر پی اور آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن سے متعلق 44ویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک نے بتایا کہ یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کے وژن کے مطابق ہے اور اس سے ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیا ای آر پی نظام حقیقی وقت میں ڈیٹا کی فراہمی کے ذریعے موثر فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کے ذریعے سائبر سکیورٹی، نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور ادارے کے اندر ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت فرسودہ مینوئل نظاموں کی جگہ خودکار اور شفاف نظام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں سینئر مینجمنٹ اور تکنیکی ٹیموں نے منصوبے کی پیشرفت اور آئندہ مراحل پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ای آر پی کے اہم ماڈیولز فنانس، ہیومن کیپٹل مینجمنٹ اور سپلائی چین فعال ہو چکے ہیں جبکہ انٹرپرائز ایسیٹ مینجمنٹ (ای اے ایم ) کے فیچرز بھی لانچ کر دیئے گئے ہیں۔
اس منصوبے کی تکمیل منظور شدہ وقت میں متوقع ہے اور یہ ملازمین، سٹیک ہولڈرز اور پاور سیکٹر کی بہتری کے لئے طویل المیعاد فوائد کا حامل ہوگا۔ مزید برآں پروکیورمنٹ، ٹریژری، پراجیکٹ سسٹمز، بلنگ اینڈ ریکوری اور ای ٹینڈرنگ کے ماڈیولز نفاذ کے آخری مراحل میں ہیں جنہیں جلد مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ این جی سی پاکستان کے پاور سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کےلئے ایک موثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بجلی ترسیلی نظام کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔









