اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران 6 تا 8 فروری 2026 تک بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں مینجمنٹ کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ ترجمان این جی سی …
این جی سی کے لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران 6 تا 8 فروری تک بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران 6 تا 8 فروری 2026 تک بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں مینجمنٹ کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
ترجمان این جی سی کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں این جی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ہمہ وقت دستیاب اور مکمل طور پر تیار رہیں گی، تکنیکی عملے، گاڑیوں اور حفاظتی آلات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی جبکہ لاہور میں واقع ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی تکنیکی مسئلے کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (این جی سی) انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سخت قواعد و ضوابط کے تحت بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بسنت خوشی اور تفریح کا تہوار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بسنت کے دوران اپنے جان و مال اور قومی اثاثوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کریں جو بجلی کے ترسیلی نظام یا گرڈ سٹیشنز کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل گرڈ کمپنی بسنت کے دوران لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائے گی۔عوام بسنت منانے کے دوران اپنی اور دوسروں کےجان ومال کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ قومی تنصیبات کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔








