اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 467 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 28 ہزار …
این سی او سی کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 467 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 28 ہزار 280 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 993, پنجاب میں 11 ہزار 9, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 771, اسلام آباد میں 4 ہزار, بلوچستان میں 911,گلگت بلتستان میں 385، آزاد کشمیر میں 211 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 616 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 86 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 588 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 874, بلوچستان میں 15 ہزار 420, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 857، اسلام آباد میں 16 ہزار 845, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 105، پنجاب میں 1 لاکھ 33 اور سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 593 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 523 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 523 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 243 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 262 اموات،اسلام آباد میں کل 184 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 76 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 37 لاکھ 2 ہزار 607 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 793 مریض زیر علاج ہیں۔








