این سی ینگ نے ڈنمارک بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ جیت کر 47 ویں ٹائٹل کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جنوبی کوریا کی عالمی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی این سی ینگ نے ڈنمارک بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ شنہوا کے مطابق 24 سالہ این سی ینگ نے اس فتح کے ساتھ ہی اپنا 47 واں بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور بیڈمنٹن کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے …

اوڈینس۔19اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی عالمی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی این سی ینگ نے ڈنمارک بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ شنہوا کے مطابق 24 سالہ این سی ینگ نے اس فتح کے ساتھ ہی اپنا 47 واں بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور بیڈمنٹن کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ویمنز کھلاڑی بن گئیں۔

ارینا فین اوڈینس، ڈنمارک میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ این سی ینگ نے سنسنی خیز مقابلے میں پہلا گیم 23-21 سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے سٹریٹ سیٹس میں 14-21 اور 18-21 سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ 78 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن گیم میں وہ 5-11 سے پیچھے تھیں، تاہم مسلسل عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے انڈونیشیا کی سابق عظیم کھلاڑی سوسی سوسانتی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ رواں سیزن میں ان کا 9واں سنگلز ٹائٹل ہے جبکہ رواں سال ان کی فتوحات کی تعداد 61 ہو گئی ہے اور انہیں صرف 1 شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔