این ڈی ایم اے نے ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیاہے۔پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری الرٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نئےسلسلے کی آمد کے باعث بالائی علاقوں می ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیاہے۔پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری الرٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نئےسلسلے کی آمد کے باعث بالائی علاقوں می ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک جبکہ6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔سندھ میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک موسم اور سرد رہنے کا امکان ہے۔3 اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور سرد موسم متوقع ہے۔ اس دوران استور، سکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی اور مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری متوقع ہے۔این ڈی ایم اے تمام ممکنہ موسمی صورتحال اور متوقع خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو بر وقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔