اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 13 سے 18 دسمبر 2025 کے لیے برفباری اور بارش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 13 …
این ڈی ایم اے کی 13 تا 18 دسمبر کیلئے برفباری اور بارش کی ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 13 سے 18 دسمبر 2025 کے لیے برفباری اور بارش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثرانداز ہو گا جس کے نتیجے میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ کوہستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برفباری کی شدت میں کمی کی توقع ہے تاہم سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ۔ شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برفباری متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی ہے کہ وہ غیر ضروری پہاڑی سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورتحال اور خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے۔








