اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل محمد افضل نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کی صورت حال اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ شیخ زید النہیان ہسپتال مظفرآباد میں محکمہ صحت کے حکام …
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل محمد افضل کا مظفرآباد کا دورہ ، کورونا کی صورت حال اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل محمد افضل نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کی صورت حال اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ شیخ زید النہیان ہسپتال مظفرآباد میں محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی گئی۔ چئرمین این ڈی ایم اے کو آزادکشمیر میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدمات سے آگاہ کیا گیا.۔ سی ایم ایچ مظفرآباد میں 20 بیڈز آکسیجن سپلائی کے ساتھ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تین ہسپتالوں کو 60 آئی سی یو بیڈز مہیا کریں گے۔ عباس انسٹیٹیوٹ مظفرآباد، ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی اور بھمبر کو 20, 20 آکسیجن بیڈز دیئے جائیں گے۔ ان میں 30 نیزل کونولہ، 21 بائی پیپ اور 9 آئی سی یو ونٹیلیٹرز شامل ہوں گے۔ جنرل افضل نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کو 30 کارڈئیک مانیٹراور 8 پورٹ ایبل ایکسرے مشین بھی دیں گے. ایک مزید آٹو ایکسٹرکٹر مشین اور 5ہزار ٹیسٹنگ ری ایکشن بھی دیئے جائیں گے۔








