ایوان بالا میں پاکستان اٹلی دوستی گروپ کو مزید فعال بنایا جائے گا، چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اٹلی کے سفیر اندریز فراریز سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کی وبا سے اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی صورت میں دنیا کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا، پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کرتا ہوں، پاکستان اس وبا …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کی وبا سے اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی صورت میں دنیا کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا، پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کرتا ہوں، پاکستان اس وبا پر قابو پانے کیلئے اٹلی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا خواہش مند ہے، دونوں ملکوں میں کورونا کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابوپانے کیلئے باہمی تعاون کا فروغ ضروری ہے، ایوان بالا میں پاکستان اٹلی دوستی گروپ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹلی کے سفیر اندریز فراریز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورت میں دنیا کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وبا سے ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا۔ پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیلئے میں اٹلی کے سفارتخانے آنا چاہتا تھا۔ پاکستان اس وبا پر قابو پانے کیلئے اٹلی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں وبا کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا میں پاکستان اٹلی دوستی گروپ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون کو بڑھانے کیلئے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔ حالات بہتر ہونے پر اطالوی ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری افراد کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دیتا ہوں۔ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، اطالوی سرمایہ کار گوادر کا دورہ کر کے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ایوان بالا تجارتی شعبوں سے تعاون بہتر بنانے کیلئے بھی اطالوی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ایوانِ صنعت و تجارت، تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے موقع کا جائزہ لیں۔ ملاقات میں اٹلی کے سفیر نے کہا کہ صادق سنجرانی کی تجویز پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں معاشی اور سیاسی روابط کو بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وباؤں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔

مزید خبریں