ایوان بالا کا اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی
ایوان بالا کا اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس سمیت مختلف بلز ایوان میں پیش کیے گئے۔
اجلاس کے دوران اراکین نے مختلف امور پر اظہار خیال بھی کیا جبکہ پارلیمانی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔ بعد ازاں اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔









