اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ایوی ایشن ڈویژن نے پیر کو بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی قومی ایئر لائن کے 22 مئی کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے سے متعلق من گھڑت عبوری رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبداستار کھوکھر نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ دو ٹی وی چینلز نے پی آئی اے کے …
ایوی ایشن ڈویژن نے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی قومی ایئر لائن کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے سے متعلق من گھڑت عبوری رپورٹ مسترد کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ایوی ایشن ڈویژن نے پیر کو بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی قومی ایئر لائن کے 22 مئی کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے سے متعلق من گھڑت عبوری رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبداستار کھوکھر نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ دو ٹی وی چینلز نے پی آئی اے کے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دوران لینڈنگ تباہ ہونے والے طیارے کے حوالہ سے ایک رپورٹ نشر کی ہے ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دو ٹی وی چینلز کی طرف سے نشر ہونے والی رپورٹ کسی بھی مصدقہ ذرائع سے نہیں ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ عبوری رپورٹ سے متعلق جو وعدہ کیا تھا کہ 22 مئی کو حادثہ سے لے کر پہلے سے اعلان کردہ ایک ماہ کی مقررہ مدت کے اندر رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے، یہ رپورٹ ہمیں موصول ہو گئی ہے اور وزیراعظم کے ساتھ بھی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اس حادثہ اور 20-2010ءتک پیش آنے والے تمام فضائی حادثات کی رپورٹس بھی ایوان کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے۔8303 کے ہمراہ اسلام آباد میں پیش آنے والے ایئر بلیو اور بھوجا ایئر لائن کے طیاروں کے حادثات، حویلیاں فضائی حادثہ اور گلگت ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے طیارہ حادثہ کی رپورٹس(کل) بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔








