ایچ ای سی کا بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی سکالر شپس کا اعلان

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی سکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی سکالر شپس دی جائیں گی ، اس کےلئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی سکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی سکالر شپس دی جائیں گی ، اس کےلئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔

ایل ایل ایم کےلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کےلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کےلئے لا ایڈمیشن ٹیسٹ شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہو گا۔

مزید خبریں