ایچ ای سی کا فریش پی ایچ ڈیز کے چوتھے بیج کا پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام مکمل

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشنل (ناہی) میں انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام کے چوتھے بیج کے لئے تین ہفتوں پر مشتمل پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا۔ پروگرام میں مختلف علمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 فیلوز نے شرکت کی۔ اس تربیتی سلسلے کا مقصد نو عمر اور ابتدائی کیرئیر کے حامل پی ایچ …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشنل (ناہی) میں انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام کے چوتھے بیج کے لئے تین ہفتوں پر مشتمل پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا۔ پروگرام میں مختلف علمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 فیلوز نے شرکت کی۔

اس تربیتی سلسلے کا مقصد نو عمر اور ابتدائی کیرئیر کے حامل پی ایچ ڈی سکالرز کی تدریسی مہارتوں، علمی قیادت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا تاکہ انہیں پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں فیکلٹی پوزیشنوں کے لئے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ تربیتی پروگرام نوجوان محققین کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور یونیورسٹی تدریس کے معیارات میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔