ایچ ای سی کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
ایچ ای سی کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر جعلی ایجنٹوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے میں مدد کے نام پر خود کو ایچ ای سی کے ایجنٹ ظاہر کر رہے ہیں،درخواست گزار اپنے ذاتی اور تعلیمی کوائف غیر مجاز افراد کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں تاکہ انہیں ممکنہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
کمیشن نے کہا کہ تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور کاغذ سے پاک ہے جس کے تحت درخواست گزار آسان اور سہل طریقہ کار کے ذریعے اپنی تصدیق کی درخواست خود جمع کرا سکتے ہیں۔
ایچ ای سی نے درخواست گزاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی ایجنٹ یا غیر مجاز فرد کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے اپنی اسناد کی تصدیق کا عمل ذاتی طور پر ایچ ای سی کے سرکاری نظام کے ذریعے مکمل کریں اور اس سلسلے میں صرف کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہدایات پر عمل کریں۔








