"ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انمول انور کا جنرل بس اسٹینڈ انبار کا دورہ، سرکاری کرایوں پر عملدرآمد کا جائزہ، مسافروں کو ریلیف اور اوورچارجنگ کے خاتمے کی ہدایت۔”
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتحصیل چھوٹا لاہور صوابی کا جنرل بس اسٹینڈ انبارکادورہ ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی چیکنگ کی

مزید خبریں
پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ضلع صوابی کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتحصیل چھوٹا لاہور انمول انور نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جنرل بس اسٹینڈ انبار کادورہ کیااور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی چیکنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مختلف روٹس کے کرایہ ناموں، زائد کرایہ وصولی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران سرکاری مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ صوابی عوامی مفاد کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ نظام میں شفافیت و نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔








