ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کی زیر صدارت ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ، کرسمس کے سلسلے میں ضروری سہولیات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔16دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت ضلعی سطح پر کرسمس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس، سکیورٹی اداروں، مختلف مذاہب کے نمائندگان اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ، بجلی …

راولپنڈی۔16دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت ضلعی سطح پر کرسمس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس، سکیورٹی اداروں، مختلف مذاہب کے نمائندگان اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ، بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی اداروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں اور اہم مقامات پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی جائے گی، گشت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس نے کرسمس کے دوران رش والے مقامات پر خصوصی پلان پیش کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شہریوں کو پرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔