ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (پاک ایگزم) نے اپنے ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرام (ٹی اے پی) کے تحت نوجوان مینجمنٹ ٹرینی آفیسرز (ایم ٹی اوز) کے پہلے بیچ کی شمولیت کے خیرمقدم کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے تعاون سے تیار کیے گئے اس پروگرام کا مقصد ادارے کے …
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان میں نوجوان مینجمنٹ ٹرینی آفیسرز کے پہلے بیچ کی شمولیت کے خیرمقدم کے لیے استقبالیہ تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (پاک ایگزم) نے اپنے ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرام (ٹی اے پی) کے تحت نوجوان مینجمنٹ ٹرینی آفیسرز (ایم ٹی اوز) کے پہلے بیچ کی شمولیت کے خیرمقدم کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے تعاون سے تیار کیے گئے اس پروگرام کا مقصد ادارے کے لیے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے میرٹ کی بنیاد پر مسابقتی انتخاب کے بعد شرکاء کو پاک ایگزم کے ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں تعیناتی سے قبل منظم آف سائٹ اور دورانِ ملازمت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرام کا مقصد پاک ایگزم کے جاری ادارہ جاتی ترقی کے مرحلے میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو راغب کرکے، ان کی تربیت، صلاحیتوں کی نشوونما اور رہنمائی کے ذریعے ادارے کی استعداد کار کو مضبوط بنانا ہے۔ نباف جیسے خصوصی اداروں کے اشتراک سے یہ پروگرام شرکاء کو قومی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی (ای سی اے) کے کردار سے متعلق خصوصی علم اور عملی تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں صنعت اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی رہنمائی شامل ہوتی ہے۔
یہ پہلا بیچ پاک ایگزم کے منفرد ترقیاتی مینڈیٹ اور مستقبل کے لیے ماہر، باصلاحیت اور قابل ٹیم کی تشکیل کے طویل المدتی وژن کے عزم کا ایک اہم سنگ میل ہے۔تقریب میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری تجارت اور پاک ایگزم کے بورڈ رکن جواد پال، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین (نشانِ امتیاز، ہلالِ امتیاز)، وزیراعظم کے مشیر اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ رکن ڈاکٹر محمد سعید اپنے ای ڈی ایف وفد کے ہمراہ، نِباف کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لبنیٰ فاروق ملک، پاک ایگزم کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز حسین سید، متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے سینئر سرکاری حکام، صنعت کے ممتاز ماہرین، تجارتی تنظیموں کے نمائندگان، پروگرام کے شراکت داروں اور بینک کی سینئر انتظامیہ اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاک ایگزم اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد پاکستان کے برآمدی شعبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کی معاونت کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا اور ادارہ جاتی تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دینا ہے۔








