ایکسین ایم اینڈ ٹی فیسکونعیم جاوید کو پاکستان رگبی یونین کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا

فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی منعقدہ انتخابات میں ایکسین ایم اینڈ ٹی فیسکو فرسٹ سرکل انجینئر محمد نعیم جاوید کو پاکستان رگبی یونین کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ مذکورہ الیکشن کا انعقاد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں کیا گیاجس میں انجینئر محمد نعیم جاوید کو 4 سال کیلئے پاکستان رگبی یونین کا نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔ …

فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی منعقدہ انتخابات میں ایکسین ایم اینڈ ٹی فیسکو فرسٹ سرکل انجینئر محمد نعیم جاوید کو پاکستان رگبی یونین کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ مذکورہ الیکشن کا انعقاد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں کیا گیاجس میں انجینئر محمد نعیم جاوید کو 4 سال کیلئے پاکستان رگبی یونین کا نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ انجینئر محمد نعیم جاوید رگبی کی واپڈا سنٹرل ٹیم کے منیجر اورفیسکو کی سوئمنگ ٹیم کے منیجر کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی بطور وائس پریذیڈنٹ نامزدگی فیسکو کیلئے قابل فخر ہے۔ فیسکو کے مختلف حلقوں نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان رگبی ٹیم دنیا بھر میں اپنی کامیابی کا لوہا منوائے گی۔