کوئیٹو۔9اکتوبر (اے پی پی):ایکواڈور کے جنوبی ساحل کے قریب مسلح افراد نے ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے5ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 2 بجے صوبہ ایل اورو میں پورٹو بولیوار کے قریب پیش آیا۔ کشتی خلیج گوایاکیل کے ساحلی علاقے میں …
ایکواڈور ، ماہی گیری کی کشتی پر حملہ، 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
کوئیٹو۔9اکتوبر (اے پی پی):ایکواڈور کے جنوبی ساحل کے قریب مسلح افراد نے ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے5ارکان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 2 بجے صوبہ ایل اورو میں پورٹو بولیوار کے قریب پیش آیا۔ کشتی خلیج گوایاکیل کے ساحلی علاقے میں واقع آبادی پوسورخا سے روانہ ہوئی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد چھوٹی کشتیوں میں سوار مسلح افراد نے اس وقت ماہی گیروں کی کشتی کو گھیر لیا جب اس کا عملہ آرام کر رہا تھا۔ حملہ آور کشتی پر سوار ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
فائرنگ کے بعد کشتی واپس پوسورخا پہنچ گئی، جہاں فرانزک ماہرین نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کی۔ واضح رہے کہ صوبہ ایل اورو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور تشدد کے واقعات کے پیشِ نظر حکومت نے 15 ستمبر کو 60 روزہ ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔








