کوئٹو۔14اگست (اے پی پی):ایکواڈور کی کان میں مسلح حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔ شنہوا نے پولیس فورس کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایکواڈور کے جنوبی صوبے ازوئے میں کیمیلو پونسے اینریکویز میں ایک کان میں مسلح گروہوں کے ارکان کے درمیان جھٹرپ کی اطلاع ملی جس میں 5 افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔
حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس علاقے میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طرح کی کان کنی کی سرگرمیاں فروغ پذیر ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے میں رواں سال اب تک قتل کی وارداتوں میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔