کوئٹو۔11نومبر (اے پی پی):ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے باعث 31 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اردو نیوز کے مطابق واقعہ صوبہ ایل اورو کے شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا۔جیل حکام نے بتایا کہ ہنگامے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 27 قیدی دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کی کوشش …
ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے 31 قیدی ہلاک ،درجنوں زخمی

مزید خبریں
کوئٹو۔11نومبر (اے پی پی):ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے باعث 31 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اردو نیوز کے مطابق واقعہ صوبہ ایل اورو کے شہر مچالا کی جیل میں پیش آیا۔جیل حکام نے بتایا کہ ہنگامے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 27 قیدی دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے فرانزک ٹیم بھی جیل پہنچ چکی ہے۔
جیل حکام کے مطابق واقعے میں 33 قیدی اور ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ واقعہ دو گینگز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے پیش آیا یا پھر اس کی وجہ کچھ اور تھی،تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس پرتشدد واقعے کا تعلق کچھ قیدیوں کو ایک اور ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کئے جانے سے متعلق ہے جس کو حال ہی میں حکومت کی جانب سے نوبووا صوبے میں تعمیر کیا ہے اور رواں ماہ اس کا افتتاح ہونا ہے۔








