نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہنر مند افرادی قوت پر استوار ہے، اسی لیے نوجوانوں کی رائے جاننے کے لیے ایک عوامی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔نیوٹیک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری مہم میں نوجوانوں سے سوال کیا گیا ہے کہ ان کے نزدیک کون سی مہارت پاکستان کے مستقبل پر سب سے …
ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہنر مند افرادی قوت پر استوار ہے، نیوٹیک

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہنر مند افرادی قوت پر استوار ہے، اسی لیے نوجوانوں کی رائے جاننے کے لیے ایک عوامی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔نیوٹیک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری مہم میں نوجوانوں سے سوال کیا گیا ہے کہ ان کے نزدیک کون سی مہارت پاکستان کے مستقبل پر سب سے زیادہ مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل مہارتوں، فنی و پیشہ وارانہ ہنر اور کاروباری صلاحیتوں (انٹرپرینیورشپ) سمیت مختلف شعبوں کو مستقبل کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ نیوٹیک نے نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی آرا ء سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ مستقبل کی مہارتوں اور قومی ترقی کے حوالے سے مؤثر مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔ ادارے کے مطابق ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت میں اضافے کی ضمانت ہیں۔








