ای لرننگ میں پاکستان دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے، ملکی تاریخ میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا اور خصوصی پروگرام کے تحت سکولوں سے باہر 50 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا، پاکستان کی ان کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ای۔لرننگ میں پاکستان دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا، ملکی تاریخ میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا اور خصوصی پروگرام کے تحت سکولوں سے باہر 50 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا، نئے …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ای۔لرننگ میں پاکستان دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا، ملکی تاریخ میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا اور خصوصی پروگرام کے تحت سکولوں سے باہر 50 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا، نئے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر میں وفاقی حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ ”اے پی پی“ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سکولوں سے باہر 50 لاکھ بچوں کو سکولوں میں خصوصی پروگرام کے تحت داخل کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ان کوششوں سے پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے کم ہو کر 2 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی ہے۔ پاکستان کی ان کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن بنایا گیا جو کہ وفاقی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کی عکاس ہے۔ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کر رہی ہے۔