ای گورنمنٹ کے حوالے سے کام کو تیز اور م¶ثر بنایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای گورنمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای گورنمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہے اس لئے ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہوگا۔ ای گورنمنٹ کے استعمال سے کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بحیثیت سپیکر انہوں نے ای ٹیکنالوجی کا اجراءکروایا جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھی اس ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں ای گورنمنٹ کا اجراءہو چکا ہے اور سیکریٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے کو اس ٹیکنالوجی کی تربیت بھی دی جا چکی ہے۔