اے ایس بی کلاسک ٹینس ،ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کوارٹر فائنل میں داخل

آکلینڈ۔8جنوری (اے پی پی):یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی …

آکلینڈ۔8جنوری (اے پی پی):یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

31 سالہ یوکرینی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینانے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر کو شکست دی۔نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ کے اے ایس بی ٹینس سینٹر میں کھیلے گئےڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی حریف برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر کو سٹریٹ سیٹس میں5-7اور4-6 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں