اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

102

راولپنڈی۔30دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس اتھارٹی (اے این ایف)نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 8 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔

پیر کو اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق تازہ ترین کارروائیوں میں 1 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی1478.494 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 498 گرام ہیروئن برآمد کی گئی بلوچستان میں پشین کے پہاڑی علاقے سرانان سے 1452 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

مغربی بائی پاس کوئٹہ میں خیزی چوک کے قریب گاڑی سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے بیگ سے سولر پمپس میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔لاہور میں واقع کارگو آفس میں اسلام آباد سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 61 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

لاہور میں کوریئر آفس میں دو کاروائیوں میں پارسلز سے 525 گرام وزنی 620 نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔مذکورہ پارسلز لکی مروت سے بہاولپور اور لاہور بھیجے جانے تھے۔

اسلام آباد میں ٹیپو سلطان روڈ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کے قبضے سے 610 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔