مصر ، پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے پیر کو بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس افسر اور 2 عام شہری مارے گئے۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ دھماکہ اکیڈمی کے میدان میں ایک گودام میں معمول کی مرمت کے کام کے دوران ہوا۔

واشنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے پیر کو بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس افسر اور 2 عام شہری مارے گئے۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ دھماکہ اکیڈمی کے میدان میں ایک گودام میں معمول کی مرمت کے کام کے دوران ہوا۔