اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2خواتین سمیت8ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1کروڑسے زائد مالیت کی66.44 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران گلوٹیاں موڑ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4.8کلوگرام چرس اور 600گرام افیون برآمد کرلی اور گرفتار ملزم نے …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1کروڑسے زائد مالیت کی66.44 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2خواتین سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران گلوٹیاں موڑ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 4.8کلوگرام چرس اور 600گرام افیون برآمد کرلی اور گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

دیگر کارروائیوں میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مرد اور خاتون کے پیٹ سے 678گرام وزنی 83ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلی۔ہزار گنجی کوئٹہ میں گاڑی سے 23کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔وزیر آباد روڈ سیالکوٹ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 21.6کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔سپر ہائی وے M9کراچی کے قریب ملزم سے 9.6کلوگرام چرس جبکہ رنگ روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 6کلوگرام چرس برآمد کر لی۔بند روڈ لاہور کے قریب Mp3 پلئیرر سے 168گرام وزنی 293ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔