اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 87لاکھ روپے کی 87.52کلو گرام منشیات برآمد کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران اٹک میں کالج کے سامنے 2ملزمان سے 690گرام چرس اوراٹک …
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 10ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 87لاکھ روپے کی 87.52کلو گرام منشیات برآمد کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران اٹک میں کالج کے سامنے 2ملزمان سے 690گرام چرس اوراٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج کے سامنے ملزم سے 316گرام چرس برآمد کرلی،گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔
دیگر کارروائیوں میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر عمرے پر جانےوالے مسافر کے پیٹ سے120گرام وزنی 10کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک سے 28.8کلو چرس اور 5کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔شالیمار ُپل ڈسٹرکٹ لاہور میں 2ملزمان سے 20.4کلوگرام چرس برآمد کرلی۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 20.4کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔شالیمار ُپل لاہور میں ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے10.8کلو چرس اور 1کلوگرام افیون برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








