راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل(اتوار کو )روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کا میلہ (کل)ملائیشیا میں سجے گا جس میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی ، گروپ اے میں میزبان ملائیشیا ، بنگلہ دیش …
اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی

مزید خبریں
راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل(اتوار کو )روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کا میلہ (کل)ملائیشیا میں سجے گا جس میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی ، گروپ اے میں میزبان ملائیشیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، بھارت اور نیپال شامل ہے
پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے امتحان سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے ، ہیڈ کوچ محسن کمال کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز سلنگور ٹرف کلب میں تین گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت انڈر 19 کے درمیان میچ اتوار کے روز بائیوماس اسٹیڈیم کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔








