روم ۔16نومبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف ے ٹای پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔27 سالہ روسی کھلاڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے اپنے مسلسل دوسرے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے اے ٹی پی …
اے ٹی پی فائنلز، ڈینیئل مدویدوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،ہسپانوی کارلوس الکاراز نے آندرے روبلوف کو ہرادیا

مزید خبریں
روم ۔16نومبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف ے ٹای پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔27 سالہ روسی کھلاڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے اپنے مسلسل دوسرے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔
ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے میں حریف روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دی ۔ اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں روسی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
گروپ ریڈ کے میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروف کے ہاتھوں پہلی شکست کے بعد دوسرے میچ میں روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔








