اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3نومبر سے فرانس میں شروع ہوگا

پیرس۔1نومبر (اے پی پی):موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن 3 نومبر سے فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میزبان فرانسیسی ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مردوں کے …

پیرس۔1نومبر (اے پی پی):موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن 3 نومبر سے فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میزبان فرانسیسی ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں موناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے دار جان زیلنسکی پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ انڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 9 مومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں