اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باقاعدہ چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین اے پی ایس یو پی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کا منصب 29 جولائی 2025 …
اے پی ایس یو پی کا اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کیلئے ایچ ای سی کے چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باقاعدہ چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین اے پی ایس یو پی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کا منصب 29 جولائی 2025 سے خالی ہے جس کے باعث اعلیٰ تعلیم سے متعلق پالیسی سازی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور جامعات کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔
اس سلسلہ میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، معیار کی یقین دہانی، تحقیق، بین الاقوامی تعاون اور جامعات کے انتظامی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے تاہم مستقل قیادت کی عدم موجودگی سے ادارہ جاتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔








