لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی جانب سے بنائی گئی 'راہزن کمیٹی' دو سال کی جدوجہد کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف، اپنے اپنے ابو بچانے اور اپوزیشن پارٹیوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری، اور حلوے کے لالچ کے بنیادی ایجنڈے پر دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ …
اے پی سی کا رزلٹ صفر جمع صفر، ضرب صفر منفی صفر ہو گا‘ فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی جانب سے بنائی گئی ‘راہزن کمیٹی’ دو سال کی جدوجہد کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف، اپنے اپنے ابو بچانے اور اپوزیشن پارٹیوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری، اور حلوے کے لالچ کے بنیادی ایجنڈے پر دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے این آر او کی خواہش پوری نہ ہونے پر فیٹف کی ہدایات کے مطابق ضروری قانون سازی کی مخالفت کی؛ اور نیب ترمیمی بل میں منی لانڈرنگ مخالف شقوں، کالے سے سفید دھن کی تحقیقات کے لیے ترمیمی قوانین میں نیب کی شمولیت، اتھارٹی اور استعداد کار پر اعتراض اٹھا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ اسی نیب نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آلہ کار فالودے والا، منظور پاپڑ فروش، نثار گل، مسرور احمد کو ڈھونڈ نکالا۔ اب اپوزیشن اپنا آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے اے پی سی بلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلِ شریف، آلِ زرداری اور بی جمالو مولانا فضل الرحمان حکومتی خزانے کو حلوہ سمجھتے ہوئے اسے اینٹھنے کے چکر میں ہیں، لیکن اپوزیشن کے کرپٹ عناصر کو صرف احتساب کا جلوہ ملے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی اے پی سی میں شمولیت ن لیگ کے لئے باعثِ تشویش ہونی چاہیئے کیونکہ اپنے والد، چچا، شوہر، کزن اور پارٹی سیاست سمیت جس معاملے میں بھی بیگم صفدر اعوان نے ہاتھ ڈالا، وہاں صرف ذلت و رسوائی ہی ان کے ہاتھ آئی۔








