اے پی پی اور قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان کے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی اور قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔کابینہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی ) اور نیشنل کمپنی قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان کے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی اور قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔کابینہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی ) اور نیشنل کمپنی قزاخ انفارمیشن ایجنسی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے اور تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی موثر بہ ماضی اصولی منظوری دی ہے۔ واضع رہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے مفاہمت کے کئی دیگر سمجھوتوں کی بھی منظوری دی ہے۔

Leave a Reply