کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):اے پی پی کوئٹہ بیورو آفس کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔بیورو چیف نظر محمد بلوچ نے نو منتخب صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی اور جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید …
اے پی پی کوئٹہ بیورو کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):اے پی پی کوئٹہ بیورو آفس کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔بیورو چیف نظر محمد بلوچ نے نو منتخب صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی اور جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مجلسِ عاملہ کے نو منتخب اراکین رضا الرحمان، سلیم شاہد، خلیل احمد، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نظر محمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس صوبے میں صحافت کے پیشہ ورانہ معیار کے فروغ، آزادیِ اظہار اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ایک مؤثر اور ذمہ دار کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل اور ادارے کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔








