اے پی پی کے زیراہتمام بین الاقوامی خبررساں اداروں کی کانفرنس سے غیرملکی خبررساں اداروں کے سربراہان اورنمائندوں کا خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) غیرملکی خبررساں اداروں کے سربراہان اورنمائندوں نے اے پی پی کے زیراہتمام نیوزایجنسیز کی بین الاقوامی کانفرنس کو سنجیدہ اوربروقت کاوش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ خبررساں اداروں کے کردار کو ڈیجیٹل دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اشد ضروری ہے،میڈیا کی طاقت کو دستیاب ٹیکنالوجیز کوموثرانداز میں بروئے کارلاکر انسانی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکتاہے،باہمی تعاون سے نہ صرف حقائق …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) غیرملکی خبررساں اداروں کے سربراہان اورنمائندوں نے اے پی پی کے زیراہتمام نیوزایجنسیز کی بین الاقوامی کانفرنس کو سنجیدہ اوربروقت کاوش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ خبررساں اداروں کے کردار کو ڈیجیٹل دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اشد ضروری ہے،میڈیا کی طاقت کو دستیاب ٹیکنالوجیز کوموثرانداز میں بروئے کارلاکر انسانی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکتاہے،باہمی تعاون سے نہ صرف حقائق پرمبنی خبروں کی فراہمی بلکہ ان اداروں کے مستقبل پربھی خوش آئند اثرات مرتب ہوں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قومی خبررساں ادارہ اے پی پی کے زیراہتمام بین الاقوامی خبررساں اداروں کی دوروزہ کانفرنس کے پہلے روز کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کاموضوع ”ڈیجیٹل دورمیں خبررساں اداروں کا کرداراورباہمی تعاون“ تھا، اس نشست کی صدارت سابق وفاقی وزیراطلاعات جاویدجبارنے کی۔ایران کے قومی خبررساں ادارہ ارنا کے ایڈیٹرانچیف فردین پازوکی نے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کے 70برس مکمل ہونے پرپاکستان کی حکومت اورعوام کومبارکباد دی ۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت اورامن پسنداقوام کے دشمنوں کی جانب سے منفی پراپیگینڈہ کے دورمیں ترقی پذیربالخصوص مسلمان ممالک کے درمیان میڈیا اورابلاغ عامہ کے شعبوں میں تعاون ناگزیز ہے۔انہوں نے کہاکہ خبررساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے متعلق اے پی پی کی یہ بین الاقوامی کانفرنس سنجیدہ اوربروقت کوشش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،انہوں نے ارنا کے مینجنگ ڈائریکٹر سیدضیاءہاشمی، ڈائریکٹرز اورعملہ کی جانب سے قیام پاکستان کے 70برس مکمل ہونے پر کانفرنس کے ا نعقاد پر اے پی پی کومبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

مزید خبریں