اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) ذرائع ابلاغ کی ممتاز ملکی وغیرملکی شخصیات اور میڈیا پروفیشنلز نے ڈیجیٹل دورمیں خبررساں اداروں کودرپیش چیلنجوں سے موثراندازمیں نمٹنے اورباہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے مختلف ممالک کی نیوزایجنسیوں کے مشترکہ ویب پورٹل، ان کی بین الاقوامی تنظیم کے قیام ، خبررساں اداروں کی کانفرنس کوسالانہ بنیاد پرمنعقد کرانے اوراس فورم کو ادارہ جاتی شکل دینے کی تجاویزپیش کی …
اے پی پی کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کی ممتاز ملکی وغیرملکی شخصیات کی تجاویز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) ذرائع ابلاغ کی ممتاز ملکی وغیرملکی شخصیات اور میڈیا پروفیشنلز نے ڈیجیٹل دورمیں خبررساں اداروں کودرپیش چیلنجوں سے موثراندازمیں نمٹنے اورباہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے مختلف ممالک کی نیوزایجنسیوں کے مشترکہ ویب پورٹل، ان کی بین الاقوامی تنظیم کے قیام ، خبررساں اداروں کی کانفرنس کوسالانہ بنیاد پرمنعقد کرانے اوراس فورم کو ادارہ جاتی شکل دینے کی تجاویزپیش کی ہیں جبکہ اے پی پی کے زیراہتمام کانفرنس کے انعقادکو تاریخی اورقابل تحسین اقدام قراردیاہے ۔اس بات کا اظہار قومی خبر رساںادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے زیراہتمام اتوار کومقامی ہوٹل میں منعقدہ خبررساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔”ڈیجیٹل دورمیں خبررساں اداروں کاکردار اورباہمی تعاون “ کے موضوع پر خصوصی نشست سابق وفاقی وزیراطلاعات ، مصنف اورمیڈیاعلوم کے ماہر جاوید جبارکی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں پاکستان سمیت 19ممالک کے مندوبین نے حصہ لیا جبکہ پینل کے دیگرشرکاءمیں امریکی خبررساں ادارہ ایسوسی ایٹڈپریس کے سینئرصحافی اور مصنف منیراحمد اور اے پی پی کے سینئرصحافی شفیق قریشی شامل تھے جبکہ سینئرصحافی معظم ہاشمی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جاویدجبارنے کانفرنس کے انعقاد پرمسرت کااظہارکیا اوراسے تاریخی اقدام قراردیتے ہوئے امیدظاہرکی کہ اس طرح کی کانفرنسزمستقبل میں بھی منعقد ہوں گی۔








