ا سلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پی ایس ایل کی ٹیم ا سلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ لیوک رونکی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی بطور پلیئر کر چکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیوک رونکی نہ صرف ٹیم کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پی ایس ایل کی ٹیم ا سلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ لیوک رونکی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی بطور پلیئر کر چکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیوک رونکی نہ صرف ٹیم کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں بلکہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔

ان کی جارحانہ بیٹنگ اور بڑے میچز میں کارکردگی نے شائقین کے دل جیتے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ لیوک رونکی ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں۔ ان کے مطابق لیوک رونکی ٹیم کے ماحول اور کلچر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پرلیوک رونکی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ان کے لیے گھر جیسی رہی ہے۔ بطور ہیڈ کوچ واپسی ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق سابق کھلاڑی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا پالیسی کا حصہ ہے تاکہ ٹیم کا تسلسل اور پہچان برقرار رہے۔

لیوک رونکی کے کوچ بننے سے ٹیم کو ان کے تجربے سے فائدہ ملے گا۔ پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ لیوک رونکی کو انٹرنیشنل کوچنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں