کوئٹہ۔27دسمبر (اے پی پی):بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے قائد کی قابلیت اور ذہانت دیکھ کر مخالفین بھی ہمنوا بن جاتے،بابائے قوم نے بہت محنت اور جراتمندانہ اقدام سے آزادی حاصل کی یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان یوتھ پیس مومنٹ کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم سالگرہ کے موقع پر …
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے ، علی محمد خان

مزید خبریں
کوئٹہ۔27دسمبر (اے پی پی):بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے قائد کی قابلیت اور ذہانت دیکھ کر مخالفین بھی ہمنوا بن جاتے،بابائے قوم نے بہت محنت اور جراتمندانہ اقدام سے آزادی حاصل کی یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پاکستان یوتھ پیس مومنٹ کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کاش قائد کے بعد ہمیں کوئی اچھا رہنما ملتا تو آج یہ ملک بہت ترقی یافتہ ممالک میں شمار کیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ قائد قائدمحمد علی جناح نے ناممکن سالمیت، مثالی کردار، بے لوث عقیدت اور مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصد کے لیے خوب جدو جہد کی۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں اور انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اس عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، پاکستان قائداعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔








