چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ پاکستان اور شام کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےشام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
راولپنڈی۔21اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ پاکستان اور شام کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اپنے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور عالمی امن و علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج اور مسلح افواجِ پاکستان کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں روابط و تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا







