اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابراعظم شارٹ بالوں کو ضائع نہیں کرتے، یہی ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے، بابراعظم ایک قدرتی ٹیلنٹ ہے، اس کی تکنیک بہت مضبوط ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور دوسرے بلے بازوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ بابراعظم …
بابراعظم شارٹ بالز کو ضائع نہیں کرتا یہی اس کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔ محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابراعظم شارٹ بالوں کو ضائع نہیں کرتے، یہی ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے، بابراعظم ایک قدرتی ٹیلنٹ ہے، اس کی تکنیک بہت مضبوط ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور دوسرے بلے بازوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ بابراعظم زیادہ ڈاٹ بالیں نہیں کھیلتا اور تمام فارمیٹس میں ان کی کامیابی کا یہی ایک راز ہے۔
جب بھی اسے کوئی گیند مل جاتی ہے جس پر رنز بن سکتے ہیں تو وہ اس موقع کو ضائع نہیں جانے دیتا۔ وہ سکور بورڈ کو مسلسل بڑھاتا رہتا ہے۔ اس میں قدرتی ٹیلنٹ ہے جس میں مزید اعتماد آرہا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم سخت پریکٹس کرتے ہیں۔ وہ اتنا اچھا کھیل رہا ہے کہ اس کو کچھ بتانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی تکنیک ایسی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شارٹس لگا سکتے ہیں۔
اس وقت دنیا کے جتنے بھی بہترین کھلاڑی ہیں وہ تکنیکی طور پر بہت مضبوط ہیں۔ واضح رہے بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن پر موجود ہیں۔ وہ تمام فارمیٹس میں سنچری سکور کرنے والے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔








