بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے،وزیردفاع خواجہ آصف
بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےآزادکشمیرمیں احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اپنےپیغام میں انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیرکےکچھ بہکے ہوئےبھائی جوآج کل کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں،وہ آئینِ پاکستان کاآرٹیکل5 ضرورپڑھیں، آئین کاآرٹیکل5ہرشہری سےریاست کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں سورہ المائدہ کی آیت کا حوالہ بھی دیا ۔








