پشاور۔15مارچ (اے پی پی) قبائلی ضلع باجوڑ کے عوام نے جمعہ کے روز وزیرا عظم عمران خان کے باجوڑ پہنچنے پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا، سپورٹس کمپلیکس خار باجوڑ میں جہاں جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا پہنچنے پر حاضرین نے کھڑے ہوکر وزیر اعظم کا استقبال کیا ، اس موقع پر ہزاروں قبائلی موجود تھے جنھوں نے عمران خان زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے …
باجوڑ میں وزیر اعظم کا فقید المثال استقبال،جلسہ گاہ اور اس تک پہنچنے والے راستوں کو خیرمقدمی بینرز اور عمران خان کی تصاویر سے سجایا گیا تھا

مزید خبریں
پشاور۔15مارچ (اے پی پی) قبائلی ضلع باجوڑ کے عوام نے جمعہ کے روز وزیرا عظم عمران خان کے باجوڑ پہنچنے پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا، سپورٹس کمپلیکس خار باجوڑ میں جہاں جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا پہنچنے پر حاضرین نے کھڑے ہوکر وزیر اعظم کا استقبال کیا ، اس موقع پر ہزاروں قبائلی موجود تھے جنھوں نے عمران خان زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ جلسہ گاہ اور اس تک پہنچنے والے راستوں سمیت ضلع باجوڑ کے اہم مقامات کو خیر مقدمی بینرز، رنگ برنگی جھنڈیوں، پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچموں اور وزیر اعظم کی قد آدم تصاویر سے سجایا گیا تھا ،جلسہ گاہ میں موجود قبائلی باشندوں خصوصاَ َ نوجوانوں نے بھی وزیر اعظم کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں جس کا مقصد اپنے قائد کے ساتھ لگاﺅ اور محبت کا اظہار کرنا تھا ،ضلعے کے مرکزی مقامات کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں چمر کنڈ،بارنگ،لوئے ماموند،وڑا ماموند،نواگئی ، سالارزئی ،اتمان خیل ،صافی اور دیگر علاقوں سے بھی جمعے کی صبح ہی سے عوام قافلوں کی صورت جوق درجوق خار باجوڑ جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاکہ اپنے محبوب قائد کو دیکھ سکیں اور ان کا خطاب سن سکیں،وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی ،اراکین قومی اسمبلی گل ظفر خان اور گل داد خان اور پی ٹی آئی کے دیگر راہنما وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ میں موجود تھے جنھوں نے جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں کو وزیر اعظم کے دورہ باجوڑ کے حوالے سے بریفنگ دی۔








