باحہ۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر باحہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تحت انار میلہ جاری ہے جو سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میلے میں مقامی مزارعوں اور تاجروں نے انار کے سٹال لگائے ہوئے ہیں جبکہ معاشرے …
باحہ میں انار میلہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

مزید خبریں
باحہ۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر باحہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تحت انار میلہ جاری ہے جو سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میلے میں مقامی مزارعوں اور تاجروں نے انار کے سٹال لگائے ہوئے ہیں جبکہ معاشرے کے مختلف طبقات کی دلچسپی کے لیے متعدد تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ انار کی کاشت کے حوالے سے اب تک تین ورکشاپس منعقد ہوئے ہیں جن میں مزارعین کی تربیت کی جارہی ہے۔ میلے میں انتہائی معیاری انار فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے۔








