بادام کے پودوں کوگرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بادام غذائی اعتبارسے انتہائی اہم پھل ہے اور یہ مختلف دوائیوں اور بیکری کی مصنوعات کے علاوہ گرمیوں میں براہ راست بطور ٹانک ”شربت بادام“ استعمال ہوتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بادام کے پودوں کوگرمی کی شدت کے اثر سے محفوظ رکھنے کےلئے پودوں کے تنوں پر بورڈو پیسٹ لگائیں۔چھوٹے پودوں کو …

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بادام غذائی اعتبارسے انتہائی اہم پھل ہے اور یہ مختلف دوائیوں اور بیکری کی مصنوعات کے علاوہ گرمیوں میں براہ راست بطور ٹانک ”شربت بادام“ استعمال ہوتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بادام کے پودوں کوگرمی کی شدت کے اثر سے محفوظ رکھنے کےلئے پودوں کے تنوں پر بورڈو پیسٹ لگائیں۔چھوٹے پودوں کو ضرورت کے مطابق 7 تا 10 دن جبکہ بڑے یعنی بار آور پودوں کو 10 تا 15 دن کے وقفہ سے پانی لگائیں۔ آبپاشی کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ پودوں کے تنوں کو پانی نہ چھوئے۔

Leave a Reply